جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

7 سال میں پہلی بار دیر سے دفتر آنے پر ملازم نوکری سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک ملازم کو 7 سال میں پہلی بار صرف 20 منٹ دیر سے دفتر پہنچنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’ریڈ ڈٹ‘ سوشل نیٹ ورک پر ایک صارف نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے ایک ملازم کو لیٹ آفس آنے پر نکال دیا، جبکہ دیگر ملازمین نے کمپنی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

صارف نے لکھا: ’ہمارا ساتھی 7 سال سے اس کمپنی میں کام کر رہا تھا اور کبھی دفتر دیر سے نہیں آیا، پیر کے روز کسی مصروفیت کی وجہ سے وہ محض 20 منٹ لیٹ آیا لیکن کمپنی نے اسے نوکری سے فارغ کر دیا‘۔

اس نے کہا کہ تمام ملازمین نے طے کیا ہے کہ جب تک ہمارے فارغ کیے گئے ساتھی کو دوبارہ کمپنی نوکری نہیں دیتی، ہم لوگ بھی اب سے لیٹ آفس آئیں گے اور ایسا ہم احتجاجاً کریں گے۔

کسی ملازم کا دفتر دیر سے پہنچانا ایک معمولی بات ہے۔ اکثر کمپنیوں نے اس کے لیے کچھ اصول طے کر رکھے ہیں، لیکن 7 سالوں میں پہلی بار لیٹ ہونا اور پھر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھنا غیر معمولی بات ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں