پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سوال پر ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطمئن نہ کرسکے، انہوں نے شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کیلئے تجویز کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی سی بی لاہور آفس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ایم ڈی وسیم خان کی زیرصدارت ہوا، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کنے اسکائپ کے ذریعےلندن سےاجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کےمطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر،سابق چیف سیکٹر انضمام الحق اورکپتان سرفراز احمد نے کمیٹی کے سامنے اپنا مؤقف پیش کردیا۔ کپتان اور کوچ نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا۔ انضمام الحق نےکہا کہ بطور چیف سلیکٹرمیں نے اور پوری سلیکشن کمیٹی نے نیک نیتی کے ساتھ کام کیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق کرکٹ کمیٹی کے ارکان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے سخت سوالات کیے، جس پرمکی آرتھر جوابات سے مطمئن نہ کر سکے۔

کمیٹی نے سوال کیا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنے والی ٹیم کی کارکردگی نیچے کیوں گئی ؟جس پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کارکردگی گرنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں فیلڈنگ اہم ہے۔

اس کے علاوہ عالمی کرکٹ کپ میں بھی فیلڈنگ نے مایوس کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں کارکردگی سے مطمئن ہوں یہ مزید بہتر ہوسکتی تھی۔

عالمی کپ میں سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے کا نقصان ہوا، اجلاس میں مکی آرتھر نے محدود اوورز کیلئے شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کیلئے تجویز کردیا۔

مکی آرتھر اور سرفراز احمد کی کرکٹ کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ پر حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں