جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب کس بنیاد پر ہو گا؟ ہیڈ کوچ نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔

نئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں ہوگا بلکہ کارکردگی پر منحصر ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے پُرجوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں ٹیم کی رہنمائی کر سکتا ہوں۔

ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کامیاب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں جو شائقین کے دل بھی جیت لے لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ آسان نہیں ہے بلکہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیسن نے ٹی 20 میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے مستقبل پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ تجربہ اور شہرت ہی انتخاب کا واحد معیار نہیں ہوگا، اس کے بجائے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم کے گیم پلان میں مخصوص کردار ادا کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے اس بات پر مبنی ہوں گے کہ ہم کیا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، کرکٹ کا انداز جو ہم چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیسن کی پہلی آفیشل اسائنمنٹ بنگلا دیش کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی ہے۔

سیریز کے لیے نئے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے بڑے ناموں کو شامل نہیں کیا گیا جو کہ ہیسن کی قیادت میں سمت میں ممکنہ تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔

شاہین بنگلادیش کیخلاف اسکواڈ کا حصہ کیوں نہ بن سکے، وجہ سامنے آگئی

علاوہ ازیں فاسٹ بولر حسن علی نے 2024 میں آخری بار آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے کے بعد ٹی 20 ٹیم میں واپسی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں