دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں کروشیا سے اپ سیٹ شکست کے بعد برازیل فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹائٹ نے اہم فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ ٹائٹ نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ روز میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹائٹ نے بتایا کہ میں نے ٹورنامنٹ سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سے قطع نظر عہدہ چھوڑ دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نیمار اگلا فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے؟ فٹبالر نے خاموشی توڑ دی
ٹائٹ نے کہا: ’یہ ہمارے لیے ایک تکلیف دہ شکست تھی مگر میں پُرسکون ہوں۔ میں نے عہدہ چھوڑنے کی بات ڈیڑھ سال پہلے ہی کہہ دی تھی۔ میں یہاں جیت کر یہ کہنے نہیں آیا تھا کہ میں مزید ہیڈ کوچ رہوں گا۔ لوگ مجھ سے اچھی طرح واقف ہیں۔‘
یاد رہے کہ ٹائٹ نے 2016 میں برازیل فٹبال ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ سنبھالا تھا اور 2019 میں ٹیم ’کوپا امریکا‘ جیتی تھی لیکن گزشتہ دو فیفا ورلڈ کپ میں ناکام رہی۔