ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

ہیڈ کوچز کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑی فرمائش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے پی سی بی چیئرمین سے بڑی فرمائش کر دی ہے۔

پاکستان ٹیم جو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی بدترین کارکردگی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ٹیم کی بہتری کے لیے بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا اور اب تک دو سیلکٹرز کو گھر بھیجا جاچکا ہے۔

شائقین کرکٹ اور مبصرین ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کر رہے ہیں لیکن حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے مقرر کیے گئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور ٹیسٹ کوچ جیسن گلیپسی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے بڑی فرمائش کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قومی ٹیم کے دونوں کوچز نے چیئرمین پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ کریں۔

مذکورہ کوچز کا اس حوالےس ے کہنا ہے کہ جب تک کھلاڑیوں پر کارروائی کی تلوار لٹکتی رہے گی کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی سیزن پر توجہ مرکوز نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں نے کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔

جب کہ اطلاعات کے مطابق بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ اس کی جانچ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آ گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں