تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

غلط پیشگوئی پر ’’سربراہ محکمہ موسمیات‘‘ برطرف

ہنگری میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی غلط ثابت ہونے پر محکمہ موسمیات کی سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

یورپی ملک ہنگری میں سینٹ اسٹیفن ڈے جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن کے لیے نہ صرف بھرپور تیاریاں کی جاتی ہیں بلکہ شہری بھی اس دن کا پورا سال شدت سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس دن یہاں یورپ کی سب سے بڑی آتش بازی ہوتی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں اس سال بھی سینٹ اسٹیفن ڈے بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل تھی، حسب روایت نہ صرف سرکاری تعطیل تھی بلکہ یہاں یورپ کی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہونا تھا جس کیلیے 40 ہزار فائر ورکس جلانے کا انتظام کیا گیا تھا اور تقریباً 20 لاکھ افراد اس تقریب میں شرکت ہونا تھا۔

تاہم تقریب کے آغاز سے صرف 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی جس پر حکومت اور انتظامیہ نے افسردہ دل کے ساتھ آتش بازی کو منسوخ کردیا۔

لیکن پیشگوئی کچھ بھی ہو ہوتا وہی ہے جو خدا کو منظور ہوتا ہے لہذا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی۔ بارش ہوئی اور نہ آندھی چلی جس پر عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ اپوزیشن نے بھی شدید تنقید کی جس کے بعد حکومت نے بھی محکمہ موسمیات سے سخت باز پرس کی۔

جس کے اگلے روز نیشنل میٹرولوجیکل سروس کی صدر کورنیلیا ریڈکس اور ان کے ڈپٹی چیف گیولا ہورواتھ کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔ برطرفی کی وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم معلوم ہوتا ہے کہ ان کی برطرفی کی وجہ موسم کی غلط پیش بنی ہے۔

Comments

- Advertisement -