جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عالمی ادارہ صحت کی ایک بار پھر کورونا پر قابو پانے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی سربراہ نے کورونا پر قابو میں پاکستان کے مؤثر اقدامات اور شاندارکارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا دنیا کو کورونا پر قابو پانے کے پاکستانی اقدامات کی پیروی کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نےعالمی ادارہ صحت کےدفتر کا دورہ کیا، سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نےاستقبال کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی پرڈاکٹر فیصل سلطان کو بریفنگ دی ، ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ پاکستان نے مؤثر اقدامات سے کورونا پر قابو پایا اور شاندار کارکردگی دکھائی، دنیا کو کورونا پر قابو پانے کے پاکستانی اقدامات کی پیروی کرنا ہو گی۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی شعبہ صحت میں خدمات قابل ستائش ہیں، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کےمؤثر اقدامات کیےہیں، کورونا وائرس کی وبامیں ہیلتھ ورکرز نے شاندار خدمات انجام دیں، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور کورونا وبا میں ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کو سیفٹی ٹریننگ دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں