پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہیلتھ الائنس کا اسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے 3 گھنٹے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس بند کرنےکا اعلان کر دیا۔

گرینڈہیلتھ الائنس کے ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا ہے کہ زیرِحراست ورکرز کو 3 گھنٹے میں رہا نہ کیا گیا تو شٹ ڈاؤن کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکڑوں ورکرز کو گرفتار کیا گیاہے مذاکراتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن نکال کر ہمیں دھوکا دیا گیا ہے۔

کراچی: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا، پولیس کا لاٹھی چارج

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تمام ایمرجنسی سروس بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس کا بائیکاٹ نہیں کیاجائےگا۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے جوابی اقدام کرتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں کے غیرحاضر اسٹاف کی تفصیلات مانگ لیں۔

محکمہ صحت سندھ نے تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیومہم میں حصہ نہ لینےوالےکی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئےاحتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی کی رپورٹ بھی محکمہ صحت کوارسال کی جائے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں