تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انجیر کو بھگو کر کھانے کے حیرت انگیز کے فوائد

انجیر ایک مفید خشک میوہ ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، دبلے پتلے اور کمزور افراد کے لیے یہ میوہ قدرت کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اس کا ذکر قدیم رومی اور یونانی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔

انجیر ہاضمہ بہتر بناتی ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتا ہو تو اس کا گودہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔ یہ گردے اور مثانے سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتی ہے۔ انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

خشک انجیر اور ذائقے میں میٹھی ہوتی ہیں تاہم صحت کے لیے بے حد مفید ہے، انجیر میں چربی اور کولیسٹرول نہیں ہوتا بلکہ اس میں بہت کم سوڈیم اور فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور چینی کی متوازن مقدار ہوتی ہے۔

کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے، انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے، کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے، کھانسی، دمہ اور بلغم کے لئے بھی نہایت مفید ہے

انجیر کو بھگو کر کھانے کا طریقہ

معدے کے امراض جیسے قبض، تیزابیت، بدہضمی میں انجیر کھانا نہایت فائدہ مند ہے، انجیر کو رات کے وقت پانی میں بھگودیں اور کچھ ہفتوں تک اسےصبح کھانے سے قبض، تیزابیت اور بدہضمی کی شکایت کا جڑ سے خاتمہ ہوجاتا ہے۔

انجیر میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

جسمانی توانائی اور اعصاب کے لیے انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی ہیموگلوبن کی مناسب مقدار نہ بننے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا جلد شکار ہوتا ہے جبکہ اکثر سر بھی چکرانے لگتا ہے۔

انجیر میٹابولزم کو قدرتی استحکام فراہم کرنے والا پھل ہے جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے اور اکثر اسے موٹاپے کے شکار افراد کو کھانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، تاہم دودھ کے ساتھ اسے کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -