بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘ہیلتھ کارڈ ہمارا منصوبہ تھا’ ن لیگی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ پنجاب سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ ہمارا منصوبہ تھا سابقہ حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کا روسیع کرنےکی کوشش کی ہوگی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ پوری قوم نےدیکھا اپوزیشن کےرویےکی وجہ سے اجلاس ایوان اقبال میں منعقدکرنا پڑا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ بحث میں ارکان کی تجاویزکوخاص اہمیت دی جائےگی 14ہزار ایجوکیشن ملازمین دربدرہیں جن پرجلد فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ ہمارا منصوبہ تھا سابقہ حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کاروسیع کرنےکی کوشش کی ہوگی رورل ہیلتھ سینٹرزاوردیہی صحت مراکزکوسہولتیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں