اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

معذور افراد کو احساس پروگرام کے تحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کی مشیر برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ معذور افرادکو احساس پروگرام کے تحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملک مالی مشکلات کا شکار ہے، تمام وزارتوں نے اپنے بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے.

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سماجی تحفظ کے احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیا جائے گا.

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں 50 لاکھ معذور افراد ہیں، جن میں اکثریت نابینا افراد کی ہے، ان تمام افراد کو انصاف کارڈ مہیا کیا جائے گا.

مزید پڑھیں: معذور افراد کے لیے ملازمتوں اور ہاؤسنگ پروگرام میں دو فی صد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ معذور افراد کو سفید چھڑی اور وہیل چیئر مہیا کی جا رہی ہیں، جلد ہی معذور افراد کو آلہ سماعت بھی مہیا کریں گے.

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا تحفظ پروگرام ستمبر میں شروع ہو جائے گا، سماعت سے محروم افراد کو دو دن کے نوٹس پرآلہ مفت مہیا کیا جائے گا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں