اشتہار

لاہور: لیگی رکن اسمبلی سمیت محکمہ صحت کے افسران کرونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وبا کے پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے، عالمی وبا کی نئی لہر نے محکمہ صحت کے افسران اور رکن پنجاب اسمبلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے طبیعت ناسازی کے باعث کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی، رپورٹ مثبت آنے پر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب کرونا وبا کی نئی لہر سے لاہور میں محکمہ صحت کے افسران بھی متاثر ہونے لگے ہیں، نئی لہر کے باعث سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمدصدیق مستوئی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ایم ایس واپڈا اسپتال لاہور ڈاکٹر عامریعقوب میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے علاوہ واپڈا اسپتال کےمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر زبیر بھی کرونا وبا کی نئی لہر کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کرونا کے تشویشناک مریضوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس وقت سرکاری و نجی اسپتالوں میں 502 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 139 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں، میو ہسپتال سب سے زیادہ 198 مریض زیر علاج ہیں، 17 مریض تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں