ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں خطرناک صورتحال: ماہرین صحت کی شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہرین صحت نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز اور وبائی امراض پر شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے عوام سے ڈاکٹروں نے خون کے عطیات کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کے باعث وبائی امراض کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر سول اسپتال نجم وسان نے کہا کہ ڈینگی، ٹائفائیڈ، ملیریا نے خطرناک صورتحال اختیار کی ہوئی ہے، تھیلیسیمیا کےبچوں کوبھی خون کی روزانہ ضرورت ہوتی ہے۔

- Advertisement -

نجم وسان کا کہنا تھا کہ اس وقت خون کی شدید کمی کا سامنا ہے، سال میں باآسانی 3مرتبہ خون دیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کراچی کے اسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھر گئے ہیں ، سول اسپتال کراچی میں یکم ستمبر سے اب تک 1859 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 672 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا میں شہر کے متعدد نجی اسپتالوں میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں.

یومیہ 60 سے70 فیصد مریضوں کے ڈینگی کیسز شہر کی نجی لیبارٹریز میں بھی کئے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں