ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سردیوں میں صحت مند رہنے کے چند کامیاب عمل

اشتہار

حیرت انگیز

موسم سرما کے آتے ہیں چند امراض ایسے ہیں جن سے تقریباً ہر شخص متاثر ہوتا یے ان میں خاص طورپر نزلہ، زکام اور بخار شامل ہیں۔

اس امراض سے بچاؤ کیلیے مختلف احتیاطی تدابیر اور صحت بخش غذا کے استعمال کی جاسکتی ہیں اور ان امراض سے محفوظ رہنے کا آسان حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی اخبار "ٹیلی گراف” نے ایک تحقیق شائع کی ہے۔ زیر نظر مضمون میں ماہرین صحت نے چند ایسی تجاویز اور مشورے دیئے ہیں جن پر عمل درآمد سے صحت کی ہر ممکن حفاظت کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

سردیوں کی دھوپ

رپورٹ کے مطابق خاتون ماہر صحت ڈاکٹر سووا اموتھا لنگم کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دن کے وقت اس کھڑکی کے نزدیک بیٹھنا چاہیے جہاں سے دھوپ آرہی ہو یا پھر باہر جاکر 10 منٹ چہل قدمی کرنی چاہیے۔ یعنی صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کی دھوپ بہت کارآمد ہوتی ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ ایسے دفاتر میں کام کرتے ہیں جہاں سورج کی روشنی بھی آتی ہو ان لوگوں میں سر کے درد کی شکایت 63فیصد کم دیکھی گئی ہے، اس کے علاوہ ایسے لوگوں میں نیند کا غلبہ 56فیصد کم ریکارڈ کیا گیا۔

صفائی ستھرائی

موسم سرما میں نزلہ، ٹھنڈ اور فلو جیسے وائرس سب سے زیادہ پھیلتے ہیں، ان وائرسز کی آمد گھر میں جمع ہونے والے کچرے اور جو مٹی یا گند جوتوں میں لگ کر یا ہوا کے ذریعے گھر میں آنے سے ہوتی ہے۔

ماہر صحت کا کہنا ہے کہ لہٰذا صفائی کے انتظامات ایک اہم چیز ہے، دونوں ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک لازمی دھویا جائے اور جوتوں کو بھی گھر میں داخلے سے پہلے صاف کیا جائے یا دروازے پر اتار کر داخل ہوا جائے۔

ہرے پتوں کی سبزیاں

خاتون غذائی معالج روشی بھوانیا دماغی صحت کے لیے جن سبزیوں کو تجویز کرتی ہیں ان میں سبز پتوں والی سبزیاں شامل ہیں۔

مثلاً پتوں والے شلجم، پالک، چقندر اور اناج جیسے دالیں، براؤن چاول اور اسی طرح صحت بخش چکنائی جیسے زیتون کا تیل، بادام، اخروٹ اور چکنائی والی مچھلیاں جیسے سالمن، میکریل، اور سارڈینز وغیرہ شامل ہیں بطور غذا استعمال کیا جائے۔

شام میں ورزش

یہ تصور گزشتہ کافی عرصے سے عام ہے کہ رات کو سونے سے قبل ورزش کرنے سے انسان بے خوابی کا شکار ہو سکتا ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں۔

اب ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مختصر دورانیے کی ہلکی پھلکی ورزش کرنے کے بعد بہتر نیند آسکتی ہے۔ورزش ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں بھی مدد دیتی ہے۔

مختصر دورانیے کی نیند (قیلولہ)

نئی مختلف طبی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قیلولہ (سہ پہر کے وقت آرام کرنا) فوری طور پر ذہنی کارکردگی کا معیار بہتر بناتا ہے اور طویل عرصے کے لیے دماغی صحت کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔

ڈاکٹر میڈوز کے مطابق 10 سے 20 منٹ کا قیلولہ ایک مثالی دورانیہ ہے۔ بالخصوص قیلولے کے دورانیے کو مختصر رکھنے سے انسان گہری نیند میں جانے سے محفوظ رہتا ہے جس میں اسے پہلے سے زیادہ نیند محسوس ہوتی ہے۔

ٹھنڈی ہوا سے بچنا بے حد ضروری ہے 

 زیادہ سردی میں گھر ہی پر رہنا چاہئے، باہر جانا انتہائی ضروری ہو تو ماسک کا استعمال یا ناک اور منہ کو اسکارف سے ڈھانپ لینا چاہئے، اس کے ساتھ دمہ کے مریض کو دوا یا پمپ کا استعمال جاری رکھنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں