سعودی عرب نے رواں برس عازمین حج کی سہولت کے لیے 8 مختلف زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق مستند آگہی کٹ جاری کر دی ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے آئندہ حج سیزن کے لیے آٹھ زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق ایک مستند آگاہی کٹ جاری کر دی ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمن کو حج کے دوران اپنی صحت اور سلامتی کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے رواں حج سیزن 2025 میں عازمین کی سہولت کے لیے 8 مختلف زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق مستند آگہی کٹ جاری کر دی ہے جس کا مقصد بالخصوص عمر رسیدہ عازمین کو دوران حج صحت اور سلامتی کے حوالے سے باخبر رکھنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ آگہی کٹ عربی کے علاوہ اردو، انگریزی، فارسی، ترک، فرانسیسی، مالے اور انڈونیشین زبانوں میں جاری کی گئی ہے۔
اس مفید کٹ میں صحت اور علاج سے متعلق ویڈیوز، سوشل میڈیا پوسٹس اور قابلِ طباعت مواد شامل ہیں۔
اس کٹ میں عازمین حج کو اپنے آبائی ممالک کے لحاظ سے میننگوکوکل میننجائٹس، کووڈ-19، پولیو مائیلائٹس اور زرد بخار کے ٹیکے لگوانے، دائمی بیماریوں میں مبتلا عازمین کو اپنی بیماری سے متعلق دستاویزات اور ادویات کی مناسب مقدار اپنی اصل پیکیجنگ میں ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس آگہی کٹ کو درج ذیل لنک کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
https://www.moh.gov.sa/HealthAwareness/Pilgrims_Health/Pages/Hajj.aspx