بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ڈینگی میں پپیتے کے پتے کا عرق استعمال کرنے والے ہوشیار: اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر صحت عذرا پیچوہو نے ڈینگی میں پپیتے کے پتے کا عرق استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ پپیتے کے پتے کا عرق ڈائریا کی وجہ بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عذرا پیچوہو نے ڈینگی اور ملیریا سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پپیتے کے پتے کا عرق ڈینگی میں بالکل مفید نہیں۔

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ڈینگی میں مبتلا ہونے کی صورت میں پپیتے کے پتے کا عرق کا استعمال نہ کیا جائے پپیتے کے پتے کا عرق ڈائریا کی وجہ بنتا ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ ڈینگی سے ستمبر میں اب تک تین ہزار بیس کیس جبکہ رواں سال پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے ڈینگی کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں ڈینگی کے 248نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع کورنگی میں 18 کیسز ضلع شرقی میں 109 ، ضلع وسطی میں 65 نئے کیس ،ضلع جنوبی میں ڈینگی کے 21کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں