تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وزیرصحت کو کرونا کی تصدیق، کابینہ کو زبردستی قرنطینہ میں ڈال دیا گیا

ڈبلن: وزیر صحت کو کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد آئرلینڈ کی پوری کابینہ کو زبردستی قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر برائے صحت اسٹیفن ڈونیلے کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا۔

وزیرصحت اپنی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کررہے تھے جو انہیں منگل کے روز موصول ہوئی۔ رپورٹ میں اسٹیفن کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر کو تصدیق ہونے کے بعد حکومت نے کابینہ کے تمام اراکین کو زبردستی آئسولیشن میں جانے کا حکم دیا جبکہ اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے یعنی 14 دن کے لیے ملتوی کردیا۔

ڈونیلے نے اپنے ساتھی پارلیمینٹیرینز کو آج دوپہر بتایا تھا کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے اور جسم بری طرح سے دکھ رہا ہے۔

اسپکر اسمبلی نے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ اراکین کو مخاطب کر کے کہا کہ ’میرے پاس بہت سنجیدہ معلومات ہیں، جو آج کے واقعے کے حوالے سے ہیں، میں کابینہ اراکین کو کہتا ہوں کہ وہ از خود قرنطینہ میں چلے جائیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم خود بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، اراکین بھی آئسولیشن میں جائیں اور آئندہ نوٹس تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

وزیرصحت کو کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد حکومت نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن میں سختی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس کے تحت ڈبلن میں آئندہ ہفتے تک لوگوں کو گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -