پشاور: وزیر صحت کے پی، ہشام خان نے درخواست کی ہے کہ عوام جعلی پروپیگنڈے اور افواہوں پر کان نہ دھریں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں انسداد پولیو مہم سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ الحمدللہ پشاور کے تمام بچے صحت مند ہیں.
[bs-quote quote=”بچوں سے بھی خود ملاقات کی، ان کی طبیعت ٹھیک ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”صوبائی وزیر صحت”][/bs-quote]
وزیر صحت کے پی ہشام خان نے کہا کہ رپورٹ آئی تھی، ایک دو اسکولوں میں بچوں کو ڈراپس کا ری ایکشن ہوا، متاثرہ بچوں کو اسپتال لایا گیا، والدین اور ڈاکٹرز سے بھی ملا.
ہشام خان نے کہا کہ بچوں سے بھی خود ملاقات کی، ان کی طبیعت ٹھیک ہے، مساجدمیں اعلانات ہوئے کہ جن بچوں کوقطرے پلائے گئے ہیں، وہ اسپتال جائیں، ایسی کوئی بات نہیں، والدین بچوں کو اپنے گھروں میں رکھیں.
وزیر صحت کے پی ہشام خان کا کہنا تھا کہ صبح سے لے کر اب تک کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا، نہ تو کسی بچے کو جان کا خطرہ ہے، نہ ہی کسی کی طبیعت خراب ہوئی.
مزید پڑھیں: پشاور میں پولیو ویکسی نیشن سے بچوں کی طبیعت خراب
وزیر صحت کے پی نے مزید کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے معیاری ہیں، کچھ لوگ سیاسی رنگ دے رہے ہیں، پولیو سے بچاؤ کے قطرے کے ٹیسٹ کرائے، وہ بالکل ٹھیک ہیں.
خیال رہے کہ بڈھ پیر ماشو خیل میں پولیو کے قطرے پینے سے 700 سے زائد بچوں کی طبعیت خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا، مشتعل افراد نے مرکز صحت نذر آتش کردیا۔