تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب میں ‘ہیلتھ پاسپورٹ’ کا اجرا

ریاض: سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے ‘ہیلتھ پاسپورٹ’ کا اجرا کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مملکت میں ہیلتھ پاسپورٹ جاری کیا، کورونا ویکسین لینے والے ہیلتھ پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیرصحت کا کہنا ہے کہ سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ادارے کے تعاون سے ہیلتھ پاسپورٹ کے اجرا کو یقینی بنایا جارہا ہے، جو افراد کورناویکسین کی دوسری انجکشن لگوائیں گے انہیں خودکار سسٹم کے ذریعے ہیلتھ پاسپورٹ فراہم کردیا جائے گا، ایپ کی مدد سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس : سعودی حکومت کی غیرملکیوں کو سخت ہدایات جاری

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے چند منٹ بعد ‘توکلنا’ نامی ایپ پر ہیلتھ پاسپورٹ حاصل کیا جاسکتا ہے، سعودی عرب میں ویکسین لانے پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی حکومت نے ایس او پیز کی پابندی کو ایک بار پھر ناگزیر قرار دیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزا کا بھی اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -