لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز، ورکرز کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز کوحفاظتی سازو سامان فراہم کر رہے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی حفاظتی کٹس فراہم کر رہے ہیں،شکایات کی صورت میں فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ورکرز، پروفیشنلز کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کرسکتے،ان ہیروز کو تنخواہ کے برابر الاؤنس،خدانخواستہ جانی نقصان پر شہید پیکج دیا جائےگا۔
کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں جس طرح ہمارے فرنٹ لائن ورکرز/پروفیشنلز دن رات لگن سےکام کر رہےہیں وہ قابل تحسین ہے
ہم ان کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کر سکتےلیکن ان تمام ہیروز کو تنخواہ کےبرابر الاؤنس اور خدانخواستہ کسی جانی نقصان کی صورت میں شہید پیکج دیاجائےگا#CoronaHeroesPK
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 11, 2020
پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4788 تک پہنچ گئی
واضح رہے کہ پاکستان میں 190 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بڑھ گئی ہے۔