اسلام آباد :معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ہیلتھ سٹی بنانےسے متعلق اجلاس ہوا۔ ڈی جی ہیلتھ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں، عوام کومعیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے لگن سے کام کرنا ہوگا۔
معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ پرائمری ہیلتھ کئیرسسٹم مضبوط کیے بغیرصحت کےشعبے میں بہتری نہیں آسکتی، 3 رورل ہیلتھ سینٹرز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے، ظفر مرزا
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 فروری کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مسائل پر اسپتالوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، اسپتالوں کو دیگر ممالک کی طرح جدید خطوط پر چلانا ضروری ہے۔