تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

جانئے، سرسوں کے تیل میں پوشیدہ صحت کے خزانے

سرسوں کا تیل جسم کے لیے انتہائی مفید سمجھاجاتا ہے، سرسوں کے تیل کی خوشبو اورذائقہ نہایت فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں متعدد وٹامنز اور غذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جس میں وٹامن ایچ ، وٹامن اے ، کیلشیم ، پروٹین، اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں۔

سرسوں میں طبی خصوصیات ہونے کی وجہ سے سرسوں کے تیل کو گھریلو علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

صحت سے متعلق بعض مسائل سے نمٹنے کے لیے آیوروید میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیرل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات سے لبریز سرسوں کے تیل کا استعمال کرتے ہوئے جب سبزیاں تیار کی جاتی ہیں تب یہ نہ صرف ذائقہ دار ہوتی ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے بھی بچنے میں مدد کرتی ہے۔

صرف آیوروید میں ہی نہیں بلکہ نیوٹریشن کے ماہرین بھی یہ مانتے ہیں کہ جس گھر میں لوگ کھانا بنانے کے لیے سرسوں کے تیل کا استعمال کرتے ہیں وہاں لوگ کم بیمار پڑتے ہیں۔

سرسوں کے تیل کے فوائد

سرسوں کے تیل میں پکایا ہوا کھانا کسی دوسرے تیل میں پکائے ہوئے کھانے کے مقابلے میں آسانی سے ہضم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اسے استعمال کرتے ہیں وہ قبض کی شکایت کم کرتے ہیں۔

سرسوں کے تیل میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں، یہ پیشاب کے مسائل کو دور رکھتا ہے اور یہ آنتوں اور نظام انہضام سے متعلق انفیکشن سے بھی لڑتا ہے۔

جلد پر سر سوں کی تیل سے مالش کرنے سے سورج کے بنفشی شعاعوں کے اثرات اور آلودگی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جھریاں کو بھی روکتا ہے، اس کا استعمال فیس پیک پر بھی ہوتا ہے۔

سرسوں کے تیل کا جسم پر مساج خون کے دورانیے کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔سرسوں کے تیل کی مالش کرنی چاہیے اس سے جسم کے اہم اعضاء تک آکسیجن کے بہاؤ میں آسانی رہتی ہے، اس کا مساج پٹھوں کے درد کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

 یہ  اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے ، یعنی یہ فنگس کو مارتا ہے اور اسے بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔

سرسوں کا تیل بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود لینولیک ایسڈ جیسے فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کی نشوونما کرتے ہیں۔ لمبے وقت تک اس کا استعمال کرنے سے بال گرنا ختم ہو جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -