اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وبا کے خلاف کمربستہ ہیلتھ ورکرز پر بھی کرونا کے وار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کروناوائرس کے ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز پر بھی حملے جاری ہیں، قومی ادارہ صحت نے شعبہ طب کے متاثرہ عملے کے حوالے سے رپورٹ تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز پر قومی ادارہ صحت کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد10ہزار925ہوگئی ہے اور اموات کی تعدا 103 ریکارڈ کی گئی، ملک میں 6791 ڈاکٹروں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1360 نرسز اور 2774 اسپتال ملازمین کرونا میں مبتلا ہوچکے ہیں، ملک بھر میں وبا سے متاثرہ666ہیلتھ ورکرز آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 118 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے تاحال 10ہزار38ہیلتھ ورکرز صحت یاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں 1600ڈاکٹر،400 نرسز اور 638ہیلتھ ورکرز کرونا سے متاثر ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک 1260 ڈاکٹرز، 409 نرسز اور 1153 ہیلتھ اسٹاف کی کرونا رپورٹس مثبت آچکی ہیں۔

سندھ میں 2221 ڈاکٹرز، 407 نرسز، 519 ہیلتھ اسٹاف جبکہ اسلام آباد کے794 ڈاکٹرز، 68 نرسز، 106 ہیلتھ اسٹاف کرونا کا شکار ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان کے121 ڈاکٹر، 2 نرسز اور 89 ہیلتھ اسٹاف کرونا میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 516 ڈاکٹر، 32 نرسز، 93 ہیلتھ اسٹاف اور آزاد کشمیر کے 279ڈاکٹر، 42 نرسز، 176 ہیلتھ اسٹاف کروناوائرس کا شکار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں