اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے محکمہ صحت کے احتجاجی ملازمین کو کورونا الاؤنس کا مطالبہ جلد منظور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرنوشین حامد نے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا ، جہاں ڈاکٹرفیصل سلطان کی سربراہ پولی کلینک ڈاکٹرشاہدحنیف سے ملاقات ہوئی۔
ڈاکٹرفیصل سلطان پولی کلینک میں احتجاجی ملازمین کے کیمپ پہنچے اور کوروناالاؤنس کامطالبہ جلد منظورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ وزارت قومی صحت کوروناالاؤنس پرکام کر رہی ہے، اسلام آباد کے تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس ملے گا۔
کورونارسک الاؤنس تمام ہیلتھ ورکرزکاحق ہے، ہیلتھ ورکرز نےکوروناکےدوران جانوں کےنذرانےپیش کیے، حکومت، قوم ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے۔