اشتہار

بالوں میں کیمیکل ٹریٹمنٹ کرانا کتنا خطرناک ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر خواتین بازار سے نت نئے ہیئر کلر خرید کر بالوں کو ڈائی کرلیتی ہیں یا بیوٹی پارلر جاکر بغیر مشورے کے کیمیکل ٹریٹمنٹ کروالیتی ہیں بالوں کے ساتھ اس طرح کے تجربات بہت نقصان دہ ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ایک لڑکی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بالوں میں ری باؤنڈنگ کروائی جس کا بہت بڑا نقصان یہ اٹھانا پڑا کہ بال بری طرح خراب اور بے رونق ہوگئے۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود بیوٹیشن ماہ نور مزکا نے بالوں میں کیمیکل ٹریٹمنٹ اور انہیں ڈائی کروانے سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

- Advertisement -

مذکورہ لڑکی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کے بال اس لیے خراب ہوئے کہ ان کی صحیح تشخیص نہیں کی گئی اور یہ بال کیمیکل سے جل گئے ہیں جبکہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ری باؤنڈنگ کرنے سے پہلے تین لٹوں پر مختلف کیمیکلز لگا کر اس کا رزلٹ دیکھا جاتا ہے۔

ماہ نور مزکا نے بتایا کہ ایسا کرنے سے یہ اندازہ ہوگا کہ کون سی پروڈکٹ ان بالوں کیلئے مناسب ہوگی یا یہ بال اتنے صحت مند بھی ہیں کہ ان کی ری باؤنڈنگ کی جائے؟۔

کیمیکل ہیئر ڈائی میں موجود امونیا بالوں میں پروٹین کی تہہ کو ختم کرتا ہے جب کہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ قدرتی رنگ کاٹ کر مصنوعی رنگ میں بال رنگتا ہے۔

خواتین بال عارضی طور پر ڈائی کریں یا پھرمستقل بنیادوں پر لیکن یاد رکھیں ہیئر کلرز بالوں کی بیرونی تہہ کیوٹیکل کی پروٹین ختم اور بالوں کی چکنائی تلف کر دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں