بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آوارہ کتوں اور ویکسین سے متعلق کیس کی سماعت، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش ہونے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قانون سازی، آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ویکسین سے متعلق پیش رفت کی رپورٹ مانگ لی۔

درخواست گزار نے کہا کہ گزشتہ روز بھی گھوٹکی، میرپور ماتھیلو میں تین بچوں کو کتوں نے کاٹ لیا، آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک بچہ موقع پر جانبحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں