نئی دہلی: بھارتی شہر حیدرآباد میں بھائی کی موت کا سن کر چھوٹا بھائی بھی صدمے سے چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں دل کا دورہ پڑنے سے سوئمنگ کوچ جان کی بازی ہار گیا،بڑے بھائی کی موت کی خبر سن کر چھوٹا بھائی صدمے سے چل بسا۔
55 سالہ سدرشن 29 جون کو ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی طبعیت خراب ہوگئی،ساتھی ملازمین کی مدد سے اسے گھر پہنچایا گیا، رات میں گھر پر ایک بار پھر دل کا دورہ پڑنے پر سدرشن کو پرائیوٹ اسپتال منتقل کرنے کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔
اہل خانہ کے مطابق بڑے بھائی کی موت کی خبر سن کر 32 سالہ لاونے گھر آیا اور اپنے بھائی کی لاش دیکھ کر وہ گر پڑا اور وہیں پر اس کی موت ہوگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں سوئمنگ کوچ کے فرائض انجام دینے والے سدرشن کے 2 بچے ہیں جبکہ لاونے کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی۔