پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

ایون فیلڈ ریفرنس: جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کی۔

خواجہ حارث نے دریافت کیا کہ نواز شریف کی ملکیت کی کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں جس پر واجد ضیا نے جواب دیا کہ نہیں ایسی دستاویزات ہمارے پاس نہیں اور نہ پیش کیں، ایون فیلڈ پراپرٹیز، نیلسن اور نیسکول کی ملکیت تھیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ ایسی دستاویز پیش کریں جس سے ثابت ہو نواز شریف بینفیشل اونر ہیں جس پر واجد ضیا نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دستاویزات نہیں جن سے ثابت ہو کہ نواز شریف بینفیشل اونر ہیں۔

وکیل نے پوچھا کہ کوئی ایسی دستاویز جس سے ثابت ہو کہ ماضی میں نواز شریف بینفیشل اونر تھے جس پر واجد ضیا نے ایسی دستاویزات کی موجودگی سے ایک بار پھر انکار کیا۔

خواجہ حارث نے پوچھا کہ ایف آئی اے اور بی وی آئی نے اس حوالے سے کوئی دستاویزات دیں جس پر واجد ضیا نے ایک بار پھر انکار کیا۔

واجد ضیا کا کہنا تھا کہ نیلسن، نیسکول کے ساتھ موزیک فونسیکا ڈیل کر رہی تھی۔ خواجہ حارث نے پوچھا کہ موزیک فونسیکا نے معلومات دیں کہ نواز شریف بینفیشل اونر ہیں جس پر واجد ضیا نے کہا کہ نہیں موزیک فونسیکا نے بھی کوئی ایسی معلومات نہیں دیں۔

واجد ضیا کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ہم نے بی وی آئی کی ایف آئی اے کو خط لکھا۔ بی وی آئی کی ایف آئی اے نے خط کا کوئی جواب نہیں دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter