پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کو دل کی تکلیف کے باعث انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جہاں دل کی بن رگوں کو کھولنے کے لیے سرجری جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان سابق صدر جسٹس (ریٹائرڈ) رفیق تارڑ کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور دل میں تکلیف کے باعث انہیں اسپتال برائے امراض قلب منتقل کیا گیا ہے جہاں مختلف ٹیسٹ لینے کے بعد معالجین نے دل کی شریانیں بند ہونے کا عارضہ تشخیص کیا ہے.

اسپتال ذرائع کے مطابق ای سی جی اور ایکو کارڈیو گرافی سے پتہ چلا ہے کہ سابق صدر کی دل کی شریانیں بند ہیں چنانچہ کل صبح ماہر مڈاکٹرز کی زیر نگرانی اینجیو پلاسٹی کی جائے گی.

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر رفیق تارڑ کی دل کی شریانیں کھولنے کیلئے اسٹنٹس ڈالیں جائیں گے جس کے بعد ایک دو روز اسپتال مین قیام کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا.

پاکستان کی تاریخ کے انیسویں صدر جسٹس (ریٹائرڈ) رفیق تارڑ کے اہل خانہ نے قوم سے ان کی صحت یابی اور کامیاب آپریشن کے لیے دعا کی درخواست کی ہے.

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس رفیق تارڑ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں 1998 میں صدر کے عہدے پر فائز ہوئے اور 2001 تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں