بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی انٹرنیشنل فلائٹ میں خاتون کو ہارٹ اٹیک

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی بین الاقوامی پرواز میں خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 755 میں مسافر خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس پر عملے نے پائلٹ کو فوری طور پر آگاہ کیا، کپتان نے اطلاع ملنے پر طیارے کو فوری طور پر قریب ترین دوحا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر خاتون کو فوری طور جہاز میں طبی امداد دی گئی اور ائیرپورٹ انتظامیہ کو طبی ایمرجنسی انتظامات کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی پرواز میں 3 مسافروں کو ہارٹ اٹیک، خاتون انتقال کر گئی

طبی امداد کے بعد طیارے نے ٹیک آف کر لیا جو اپنی منزل ریاض کی جانب محوِ پرواز ہے، طیارہ کچھ دیر بعد ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کر جائے گا۔

یاد رہے کہ 2 دسمبر کو پی آئی کی جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں تین مسافروں کو دل کا دورہ پڑا تھا، مسافروں میں ماہالا نامی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کرگئیں تھیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں