سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو یونان کی ہے، ویڈیو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ دیکھا جاسکتا ہے، ایک نوجوان کو فیری سے سمندر میں دھکا دینے کے ہولناک مناظر دکھائے گئے ہیں۔
فیری کے عملے نے ایک بندرگاہ پر نوجوان لڑکے کو دھکا دیا جس کے باعث میں وہ سمندر میں گر گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی، نوجوان دارالحکومت ایتھنز کے قریب پیریئس کی بندرگاہ سے نکلنے ہی والا تھا جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز نما ہوا، جب بلیو ہورائزن فیری پیریئس کی بندرگاہ سے کریٹ جزیرے کے شہر ہیراکلیون کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔
Crew members of the ship #BlueHorizon are seen to push away a 36yo passenger that was late.
That led to the passenger losing his balance, falling in the sea and unfortunately, losing his life.
The incident took place tonight on the #Piraeus port, #Athens. pic.twitter.com/PfXW2uWdhu— Greek City Times (@greekcitytimes) September 5, 2023
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر بورڈنگ پلیٹ فارم سے فیری پر چڑھنے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم فیری میں موجود عملے کے دو ارکان مذکورہ نوجوان کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں، اسی اثناء میں وہ نوجوان کو سمندر میں دھکا دے دیتے ہیں اور وہ شخص بورڈنگ پلیٹ فارم اور گھاٹ کے درمیان پانی میں گر جاتا ہے۔
اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ مذکورہ شخص کا نام انٹونیس کریوٹوس ہے جس کی عمر 36 سال ہے۔ مذکورہ شخص کی لاش کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔
نوجوان کو سمندر میں پھینکنے والے فیری کے کپتان اور عملے کے ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔