ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

سفر کیلئے گھر سے نکلنے والے 3 مسافر گرمی سے جان کی بازی ہار گئے

اشتہار

حیرت انگیز

الہٰ آباد: سفر کیلئے گھر سے نکلنے والے 3 مسافر گرمی کے باعث جان کی بازی ہارگئے، لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔

شدید گرمی مزید تین افراد کی جان لے گئی، تینوں اشخاص گھر سے سفر کے لیے نکلے تھے، تاہم الہٰ آباد میں حبس اور گرمی کی وجہ سے وہ تینوں افراد اپنی جانب گنوا بیٹھے، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال چونیاں منتقل کردی گئیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں لیسکو 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کررہی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ جون میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث ملک بھر میں کئی افراد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

شہر قائد میں بھی ہیٹ ویو نے کئی شہریوں کی جان لی، گرمی کی شدت سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، محکمہ صحت نے بتایا کہ جون میں ہیٹ اسٹروک سے 35 افراد جاں بحق ہوئے۔

جون میں کے ایم سی کے زیرانتظام قبرستانوں میں تدفین کے حوالے سے اعداد و شمار بھی جاری کیے گئے تھے، جس میں بتایا گیا تھا کہ زیادہ تر تدفین گرمی کے شکار افراد کی ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے قبرستانوں میں جون میں زیادہ تر تدفین گرمی کے شکار افراد کی ہوئی، اس ماہ زیادہ تر اموات ہیٹ ویو سے ہوئیں، جون کے پہلے ہفتے میں 430 افراد مختلف قبرستانوں میں مدفون کیے گئے۔

اس سے قبل شہر قائد میں مسلسل تین روز تک سڑکوں پر کئی افراد کی لاشیں بھی ملی تھیں، اس دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 بتائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں