کراچی : گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکنے والے کراچی کے رہائشی خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج سوا نیزے پر آگیا، منھگوپیر کے علاقے کا رہائشی 45 سالہ شرافت جوکھیو اور رنچھوڑ لائن کی ایک خاتون ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت شرافت جوکھیو کے نام سے ہوئی ہے جو رزاق آباد کا رہائشی ہے،جبکہ رنچھوڑ لائن میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک نامعلوم خاتون اچانک گر کر بے ہوش ہوگئیں۔
خاتون کو فوری طور پراسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئیں ، دونوں افراد کی ہلاکت ہیت اسٹروک سے ہوئی ہے۔
گرمی سے بچنے کیلئے شہری گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں
عوام گرمی سے بچنے کیلئے آپ گھریلو ٹوٹکے بھی استعما ل کرسکتے ہیں، شدید گرمی کی صورت حال میں لوگ بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
دیسی مشروبات کا استعمال بڑھادیں ۔ مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں ۔ کھانے میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں ۔گرمیوں میں کھانا پکانے میں گرم مصالحے استعمال نہ کریں ۔
ہلدی،دھنیا، سفید زیرہ، ٹماٹر، لیموں، دہی، املی، آلو بخارہ کھانے میں استعمال کریں۔ لیموں پانی کا استعمال بھی گرمی کا اچھا توڑ ہے ۔
دہی اورکچی لسی کا استعمال روزمرہ کا معمول بنا لیں۔ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنے۔