جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

دنیا کے بیشتر ممالک میں شدید گرمی کی لہر، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جنوبی وسطی ایشیائی ریاستیں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد آچکی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے سعودی عرب تک ہیٹ ویو کی لہرجاری ہے،راجستھان اور نئی دہلی سمیت شمال مغربی بھارتی ریاستوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔

رپورٹس کے مطابق راجستھان میں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے، بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں بھی شدید ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

سعودی مرکز موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں یکم جون سے پارہ پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، شدید دھوپ میں کارکنوں سے کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی علاقے میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

بھارت بھی ان دنوں شدید گرم موسم اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔ راجستھان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سے اوپر جاچکا ہے، نئی دلی میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ریمل نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی، 48 ہلاک

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر کئی ریاستوں میں بھی درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ 30 مئی کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں