تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

گرمی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے اہلیان کراچی کو خبردار کردیا

کراچی : محکمہ موسمیات نے گیارہ مئی سے سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اور 14 مئی کو کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ہیٹ ویو کی نئی لہر آنے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 11 مئی سے سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

گرمی کی لہر میں دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر و دیگرعلاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور سندھ کےدیگراضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے تیرہ اور چودہ مئی کوکراچی کا پارہ چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے تاہم گرمی کی لہر سولہ مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ پشاور، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوزکرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہےگا اور دن بھرشہرمیں گردآلودہوائیں چلیں گی۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے تاہم دن میں درجہ حرارت34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی اوراسلام آباد میں دن بھرشدید گرمی کے بعد ابررحمت برس پڑا، گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اورطوفانی ہواوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

Comments

- Advertisement -