بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

زمبابوے کے سابق کپتان پر آٹھ سال کی پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک بڑی مشکل میں پھنس گئے، آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے باعث ان پر ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر،کپتان اور کوچ ہیتھ اسٹریک کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اسٹریک پر الزام ہے کہ انہوں نے دوہزار سترہ اور اٹھارہ میں ٹیم کی کوچنگ کے دوران کرپٹ عناصر کی معاونت کی تھی، اس کے علاوہ اسٹریک پر انڈین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش لیگ اور افغان لیگ میں بھی فکسنگ کی مدد دینے کے الزامات ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ہیتھ اسٹریک نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کیا، جس پر آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے ان پر آٹھ سال کی پابندی عائد کی، پابندی اٹھائیس مارچ 2029 کو ختم ہوگی۔

ہیتھ اسٹریک زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے، سال دوہزار اٹھارہ وہ زمبابوے ٹیم کے کوچ تھے، سال دوہزار انیس کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باعث وہ کوچنگ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں