27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

زمبابوے کے سابق کپتان کی موت کی خبر جعلی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کی موت کی خبر جعلی نکلی، ساتھی کھلاڑی ہنری اولنگا نے کہا کہ اسٹریک زندہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند گھنٹے قبل ہیتھ اسٹریک کی موت کی خبر نے شائقین کرکٹ کو افسردہ کردیا تھا تاہم ان کے ساتھی کھلاڑی سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے ایکس پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ اسٹریک زندہ ہے، اس کی موت کی خبر ایک افواہ ہے۔

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے زندہ ہونے کی خبر پوسٹ کرنے کے بعد اولنگا نے اپنا پہلا ٹویٹ حذف کر دیا جس میں انہوں نے اسٹریک کے انتقال کی خبر شیئر کی تھی۔

- Advertisement -

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر میں مبتلا، حالت تشویشناک

ہنری اولنگا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کو زمبابوے کا گریٹ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے تھا کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کھیلا۔

تاہم اب سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی افواہوں کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، تھرڈ امپائر نے انہیں واپس بلایا ہے۔ وہ زندہ ہے۔

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر میں مبتلا ہیں رواں برس مئی میں سابق کھلاڑی کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

ہیتھ اسٹریک 100 وکٹیں لینے والے زمبابوے کے پہلے بولر ہیں، انہوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔

ہیتھ اسٹریک نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت کی، انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں