بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

امریکا کا پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک بارپھر پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کردیا ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات انتہائی چیلنجنگ دور سے گزررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوریٹ کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے پاکستان کو مزید اقدامات کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرے۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر اپنے مطالبات واضع کردیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مزید اقدامات کرے، پاک امریکہ تعلقات چیلنجنگ  دورسے گزر رہے ہیں۔

صحافی  کی جانب سے امریکی جنرل کے متعلق سوال پر امریکی محکمہ ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ میں امریکی جنرل کے کسی بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتی، امریکی فوج کے بیانات پر پینٹا گون سے بات کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات میں بھی بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے اس سے قبل رواں سال اگست میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

امریکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے ردعمل میں ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی نفی کرتا ہے، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، لہذا پاکستان بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں