پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی۔

برطانیہ میں کرسمس منانے کیلئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہوائیں 50 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ تک کی جھکڑ چل سکتے ہیں۔

آئر لینڈ کے ساحل اور دیگر راستوں پر فیری کمپنیوں نے خدمات معطل کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ، اسکاٹ ریل نے کچھ روٹس پر رفتار کی پابندیاں نافذ کی ہیں، جس کی وجہ سے تاخیر اور منسوخیاں ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ملٹن کے باعث بننے والے طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کے پول اکھڑ جانے سے 30 لا کھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جبکہ دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ٹمپا بے اور سینٹ پیٹرز برگ کے ساٹھ فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی ختم ہوگیا ہے۔

سعودی عرب کے سفارتی مشن نے کابل میں دوبارہ کام شروع کردیا

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں