جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے خطرے کے حوالے سے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 مئی سے کراچی سمیت سندھ کے جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شہر میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہے گا اور شدت چار ڈگری زیادہ محسوس کی جائے گی۔

انجم نذیر کا کہنا تھا کہ سسٹم شہر سے 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور اگلے 24 گھنٹےمیں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سسٹم کا ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں : بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا

خیال رہے پاکستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، مظفرآباد میں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

سبی اور دادومیں پارہ 50 کو چھوگیا جبکہ کراچی، حیدرآباد،سکھر،نواب شاہ میں درجہ حرارت 40 سے 46 ڈگری ریکارڈکیاجارہاہے۔

ڈیرہ غازی خان میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے، لاہور، ملتان ،بہاولپور اور فیصل آبادمیں بھی شدید گرمی ہے، جہاں پارہ چالیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں 40، چمن میں 41 اورنوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ غیرمعمولی شدت معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رہی ہے، شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں