کوئٹہ: بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے اس سلسلے میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 سے 18 اپریل تک صوبے کے جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے، دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا، اس دوران راتیں بھی گرم ہوں گی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں، کسان گندم کی فصل کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں، اور جانوروں کو بھی گرم موسم سے محفوظ رکھیں۔
دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔