اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

انار کی فصل ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے دیہاتیوں نے حیرت انگیز طریقہ اپنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اورنگ آباد: بھارتی شہر اورنگ آباد میں انار کی فصل کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے دیہاتیوں نے حیرت انگیز طریقہ اپنا لیا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے علاقے مراٹھواڑہ میں ان دنوں شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے، کہیں پینے کے لیے پانی کی قلت ہے تو کہیں کسانوں کو اپنی فصل بچانے کے لیے ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔

ہیٹ ویو کے باعث ضلع اورنگ آباد کے گاؤں اڈول میں انار کی فصل کے لیے کسان پریشان ہو رہے ہیں، کسانوں نے انار کی فصل کو برباد ہونے سے بچانے کے لیے سفید کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث انار کی فصل کو سخت نقصان پہنچ رہا تھا، جس کے باعث جھاڑیوں پر لگے انار زمین پر گر رہے تھے، جب کہ انار کی پیداوار پہلے ہی توقع کے مطابق نہیں ہو رہی تھی، کیوں کہ انار کی فصل کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور پانی بھی خاطر خواہ مقدار میں دستیاب نہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ تیز دھوپ سے پیڑوں پر انار خراب ہو رہے تھے، اس لیے انھوں نے انار کی فصل پر سفید کپڑا ڈھک دیا، تاکہ پیڑوں کو دھوپ سے بچایا جا سکے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس ترکیب سے فصل خراب ہونے سے بچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں