منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی: سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے خوش خبری سنائی ہے کہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں چل پڑیں جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز اکتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی جمعے کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کل سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں پانچ سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی تھی مگر سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے دو دن میں ہی صورت حال تبدیل ہوگئی اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

موسمیات کے ماہرین کے مطابق مئی اور جون کے مہینوں میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر اس دوران سمندری ہوا رک جائے تو ہیٹ ویو کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں