اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی میں قیامت خیز گرمی : آج پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گرمی غضب ڈھا رہی ہے، آج پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 46 سے 48 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کا راج برقرارہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، جبکہ پارہ تینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے۔

جنوب مغرب سمت سے9 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ اگلے دو روز تک شہر میں ہیٹ ویوزرہیں گی اور شہر کا موسم دو روز تک زیادہ گرم اورمرطوب رہے گا، تیز دھوپ کے ساتھ تپش اورگرم ہوائیں چلیں گی۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ 2جون سےہیٹ ویوکاسلسلہ ختم ہوجائےگا تاہم جون میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

خیال رہے شہر قائد میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن رہا اور درجہ حرارت بیالیس ڈگری کوچھوگیا تھا جبکہ شدت چوالیس سے پینتالیس ڈگری تک محسوس کی گئی۔

دوسری جانب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت چترال، سوات، دیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں