پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

آسٹریلیا میں ریت کا خوفناک طوفان، دن میں تاریکی چھا گئی۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے مختلف علاقوں میں ریت کا اس قدر خوفناک طوفان آیا کہ ہر طرف تاریکی پھیل گئی، دن میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے علاقوں کو طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا،جس کے باعث ہر طرف تاریکی چھا گئی۔موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث چلنے والی گر د آلو ہواوں کی رفتار87 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،گرد آلو ہواوں چلنے کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے باعث پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرد کا طوفان ایک بار پھر شہر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے البتہ اُس کی شدت اس قدر نہیں ہوگی کہ دن میں تاریکی چھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں