منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بلوچستان میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ کوہلو کے پہاڑی علاقے یوسی اوچڑی میں پیش آیا، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے سو سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث لگنے والے آگ نے کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

قدرتی آفت کے باعث علاقے میں موجود کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مخلتف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، گذشتہ سال جون میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل تھانہ حویلیاں کے گاؤں چٹ پڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں