جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

امریکا میں شدید برفباری کا 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، برفانی طوفان کے باعث کنساس سٹی میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید برفباری کے باعث میزوری اور کنساس میں حادثات رونما ہوئے، جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ٹیکساس سے گلف کوسٹ تک درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واشنگٹن، میری لینڈ، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، کنساس، میسوری، کینٹکی اور آرکنساس میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث 2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہوچکے ہیں، جبکہ 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 9 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب شمالی برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں ییلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

برطانیہ اور ویلز بھر میں برفباری اور بارش کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔

سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں