پشاور : عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر سال ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت جانور قربانی کیلئے لائے جاتے ہیں، جنہیں دیکھ کر بچے تو کیا بڑوں کو بھی خوشگوار حیرت ہوتی ہے۔
کچھ اسی طرح پشاور میں بھی دو خوبصورت بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن کے نام پانڈا اور شیرو ہیں۔
بیلوں کی اس بے حد حسین اور فربہ جوڑی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کا رش لگا ہوا ہے، ان دونوں کو ان کے مالک نے دو سال تک گھر میں پالا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پانڈا اور شیرو کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم ان کو کھانے کیلئے ان کے چارے کے علاوہ دیسی گھی میں بنے ہوئے روزانہ 40پراٹھے کھلاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سفید رنگ کے پانڈے اور کالے رنگ کے شیرو کو بہت لاڈ پیار سے پالا گیا ہے، ایک کا وزن 35جبکہ دوسرے بچھڑے کا وزن 40 من تک ہے۔