تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

طوفانی بارشوں کا سسٹم پاکستان میں داخل، شام تک موسلادھار بارش کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کاسسٹم پاکستان میں داخل ہوچکاہے، شہر قائد میں شام اور رات میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کاسسٹم پاکستان میں داخل ہوچکاہے، حیدرآباد،بدین،ٹھٹھہ میں بارش شروع ہوچکی ہے، کراچی میں رات گئے یہ سسٹم مکمل طور پر داخل ہوجائےگا۔

ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام سے موسلادھار بارش کاامکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

شہر قائد میں علی الصبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات کےمطابق ائیر پورٹ کے اطراف میں گیارہ ملی میٹر، مسرور بیس میں سات، ناظم آباد میں پانچ سےسات ، فیصل بیس میں نو ، لانڈھی اورسرجانی ٹاؤن میں سات ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد،ٹنڈو الہ یار،ٹنڈو محمد خان بدین، عمرکوٹ،خیرپوراور لاڑکانہ میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، مسلسل بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

بارش سےکراچی حیدرآباد موٹروے پرکئی مقامات پرپھسلن پیدا ہوگئی، موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کودوران سفراحتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -