تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بنگلور بارش: مسافروں نے ایئرپورٹ پہنچنے کا حل نکال لیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی شہر بنگلورو میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، ایسے میں مسافر نے ایئر پورٹ پہنچنے کے لئے انوکھا طریقہ اپنا کر سوشل میڈٰیا صارفین کو لاجواب کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بنگلورو کا کمپیگوڑا بین الاقوامی ایئرپورٹ دریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے، انٹرنیشنل لاؤئج سمیت ہر سو بارش کا پانی ہی پانی موجود ہے۔

شدید بارش کے باعث ایئر پورٹ پر ٹیکسی سروس بُری طرح متاثر ہوئی، اور بیرون ملک سے آئے مسافروں کو شدید پریشانی لاحق ہوئی، ایسے میں ایک نوجوان نے ان مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے ‘ ٹریکٹرٹرالی’ کا استعمال کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مسافروں کے سامان کو ٹریکٹر ٹرالی میں لاد رہا ہے اور پانی میں گھرے دیگر مسافروں کو بھی ٹریکٹر میں بیٹھنے کی دعوت دے رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے تنبیہ جاری کی ہے کہ بنگلورو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ایک بار پھر زبردست بارش ہوگی، جس کے باعث فلڈ کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں تالاب بھرے ہوئے ہیں اور کئی اضلاع کے لوگ سیلاب کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

بنگلورو کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں اب تک 28 فیصد اضافی بارش ہوچکی ہے، ریاست میں معمول کی بارشیں 61 ملی میٹر ہوتی ہیں تاہم ابھی تک 77.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -